25 اکتوبر 2012 - 20:30

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے مظاہرین کی گرفتاریوں اور ان پر تشدد کرنے کی بناء پر سعودی عرب کی حکومت کو اپنی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

ابنا: ایمنسٹی انٹرنیشنل نے ایک بیان میں سعودی عرب کی وزارت داخلہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ آزادی کے حق میں نعرے لگانے اور سیاسی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کرنے والے مظاہرین کی گرفتاریوں اور ان پر تشدد کرنے کی پالیسی چھوڑ دے۔اس بیان میں سعودی عرب کے حکام سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ عوامی احتجاجات کو دبانے کے لۓ مظاہرین پر تشدد  اور ان کو گرفتار کرنے کا سلسلہ ختم کردیں۔ایمنسٹی انٹرنیشنل نے انسانی حقوق کے لۓ کام کرنے والے سعودی عرب کے شہری محمد البجادی کی گرفتاری کو انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔...../169